مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى، قَالَ: حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ حُصَيْنٍ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، وَأَبِي سُفْيَانَ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: بَيْنَمَا النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يَخْطُبُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، وَقَدِمَتْ عِيرٌ إِلَى الْمَدِينَةِ فَابْتَدَرَهَا أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم، حَتَّى لَمْ يُبْقَ مَعَهُ إِلَّا اثْنَا عَشَرَ رَجُلًا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم: «وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَوْ تَتَابَعْتُمْ حَتَّى لَا يَبْقَى مِنْكُمْ أَحَدٌ لَسَالَ بِكُمُ الْوَادِي النَّارَ»، فَنَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ {وَإِذَا رَأَوْا تِجَارَةً أَوْ لَهْوًا انْفَضُّوا إِلَيْهَا وَتَرَكُوكَ قَائِمًا} [الجمعة: 11]، وَقَالَ فِي الِاثْنَيْ عَشَرَ الَّذِينَ ثَبَتُوا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم أَبُو بَكْرٍ، وَعُمَرُسیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ جمعہ کے دن خطبہ ارشاد فرما رہے تھے کہ اسی دوران مدینہ منورہ میں ایک تجارتی قافلہ آ پہنچا، چنانچہ رسول اللہ ﷺ کے صحابہ اس کی طرف لپک پڑے یہاں تک کہ آپ ﷺ کے ساتھ صرف بارہ مرد باقی رہ گئے، تب رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے! اگر تم سب کے سب (قافلے کے پیچھے) چلے جاتے یہاں تک کہ تم میں سے کوئی ایک بھی باقی نہ رہتا تو یہ وادی تم پر آگ بن کر بہہ پڑتی“، تب یہ آیتِ مبارکہ نازل ہوئی: ﴿وَإِذَا رَأَوْا تِجَارَةً أَوْ لَهْوًا انْفَضُّوا إِلَيْهَا وَتَرَكُوكَ قَائِمًا﴾ ”اور جب انہوں نے کوئی تجارت یا کھیل تماشا دیکھا تو وہ اس کی طرف دوڑ پڑے اور آپ کو کھڑا ہی چھوڑ دیا“، اور ان بارہ افراد میں جو رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ثابت قدم رہے، سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما بھی شامل تھے۔