مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1973
حَدَّثَنَا عَمْرٌو ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمْرٍو ، سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللهِ ، يُشِيرُ إِلَى أُذُنَيْهِ ، سَمِعَ أُذُنَيَّ مِنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : أَنَّ قَوْمًا يَخْرُجُونَ مِنَ النَّارِ فَيَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ .
ترجمہ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ اپنے دونوں کانوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان فرماتے ہیں کہ میرے ان دونوں کانوں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے کہ ”یقیناً ایک قوم ایسی ہوگی جو (سزا بھگتنے کے بعد) آگ سے نکلے گی اور پھر جنت میں داخل ہو جائے گی۔“