مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1972
حَدَّثَنَا عَمْرٌو النَّاقِدُ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمْرٍو ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : قَالَ رَجُلٌ يَوْمَ أُحُدٍ : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنْ قُتِلْتُ فَأَيْنَ أَنَا ؟ قَالَ : فِي الْجَنَّةِ ، فَأَلْقَى تَمَرَاتٍ فِي يَدِهِ ، وَقَاتَلَ حَتَّى قُتِلَ .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ غزوہِ احد کے دن ایک شخص نے دریافت کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! اگر میں (راہِ خدا میں) شہید کر دیا جاؤں تو میرا ٹھکانہ کہاں ہو گا؟“ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جنت میں۔“ پس اس شخص نے وہ چند کھجوریں فوراً پھینک دیں جو اس کے ہاتھ میں تھیں اور (میدانِ کارزار میں) بھرپور قتال کیا یہاں تک کہ وہ شہید ہو گیا۔