مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1914
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : كَانَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ يَرْقِي مِنَ الْعَقْرَبِ ، فَنَهَى رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الرُّقَى ، قَالَ : فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنَّكَ نَهَيْتَ عَنِ الرُّقَى ، وَإِنِّي كُنْتُ أَرْقِي مِنَ الْعَقْرَبِ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : مَنِ اسْتَطَاعَ مِنْكُمْ أَنْ يَنْفَعَ أَخَاهُ فَلْيَفْعَلْ .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انصار میں سے ایک صاحب بچھو کے ڈنک پر دم (جھاڑ پھونک) کیا کرتے تھے، پھر جب رسول اللہ ﷺ نے دم کرنے سے منع فرما دیا تو ان صاحب نے آ کر عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! آپ نے دم کرنے سے منع فرما دیا ہے جبکہ میں بچھو کے زہر کے لیے دم کیا کرتا تھا“، تو رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے جو شخص اپنے بھائی کو نفع پہنچانے کی استطاعت رکھتا ہو، اسے چاہیے کہ وہ ایسا ضرور کرے۔“