مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1913
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ : كَانَ خَالٌ لِي مِنَ الْأَنْصَارِ يَرْقِي مِنَ الْحَيَّةِ ، فَنَهَى رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الرُّقَى ، فَأَتَاهُ خَالِي فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنَّكَ نَهَيْتَ عَنِ الرُّقَى ، وَإِنِّي أَرْقِي مِنَ الْحَيَّةِ ، قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : اعْرِضْهَا عَلَيَّ ، قَالَ : فَعَرَضَهَا عَلَيْهِ ، قَالَ : لَا بَأْسَ بِهَذِهِ ، هَذِهِ مِنَ الْمَوَاثِيقِ .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میرے ایک انصاری ماموں سانپ کے ڈسنے پر دم کیا کرتے تھے، پھر جب رسول اللہ ﷺ نے عمومی طور پر دم کرنے سے منع فرما دیا تو میرے ماموں آپ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! آپ نے دم کرنے سے منع فرمایا ہے جبکہ میں سانپ کے زہر کے لیے دم کرتا ہوں۔“ اس پر رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”وہ کلمات میرے سامنے پیش کرو۔“ راوی کہتے ہیں کہ انہوں نے وہ کلمات آپ ﷺ کے سامنے پیش کیے تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس (دم) میں کوئی حرج نہیں ہے، یہ عہد و پیمان والی دعاؤں میں سے ہے۔“