مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ : كَانَتْ عِنْدَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ عَائِشَةُ امْرَأَةٌ مَعَهَا صَبِيٌّ يَقْطُرُ مَنْخِرَاهُ دَمًا ، فَدَخَلَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : مَا شَأْنُ هَذَا الصَّبِيِّ ؟ قَالَتْ : بِهِ الْعُذْرَةُ ، قَالَ : وَيْحَكُنَّ يَا مَعْشَرَ النِّسَاءِ ، لَا تَقْتُلْنَ أَوْلَادَكُنَّ ، وَأَيُّ امْرَأَةٍ كَانَ بِصَبِيِّهَا عُذْرَةٌ أَوْ وَجَعٌ بِرَأْسِهِ ، فَلْتَأْخُذْ قُسْطًا هِنْدِيًّا فَلْتَحُكَّهُ ، ثُمَّ لِتُسْعِطْهُ ، ثُمَّ أَمَرَ عَائِشَةَ ، فَفَعَلَتْ ذَلِكَ بِالصَّبِيِّ ، فَبَرَأَ .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس ایک عورت موجود تھی جس کے ہمراہ ایک بچہ تھا جس کے نتھنوں سے خون ٹپک رہا تھا، اتنے میں رسول اللہ ﷺ تشریف لائے تو آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”اس بچے کو کیا ہوا ہے؟“، انہوں نے عرض کی کہ اسے عذرہ (گلے کی بیماری) ہے، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”تمہاری خرابی ہو اے عورتوں کی جماعت! اپنی اولاد کو قتل نہ کرو، جس کسی عورت کے بچے کو عذرہ کی تکلیف ہو یا سر میں درد ہو تو اسے چاہیے کہ وہ قسطِ ہندی (عودِ ہندی) لے کر اسے رگڑے اور پھر اسے (بطورِ دوا) اس کے ناک میں ڈالے“، پھر آپ ﷺ نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کو حکم دیا تو انہوں نے بچے کے ساتھ ایسا ہی کیا جس سے وہ تندرست ہو گیا۔