مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1909
وَعَنْ جَابِرٍ ، سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : إِنَّ عَرْشَ إِبْلِيسَ عَلَى الْبَحْرِ فَيَبْعَثُ سَرَايَاهُ يَفْتِنُونَ النَّاسَ فَأَعْظَمُهُ عِنْدَهُ أَعْظَمُهُ فِتْنَةً .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ ”بے شک ابلیس کا تخت سمندر پر (بچھا ہوا) ہے، جہاں سے وہ اپنے لشکروں کو لوگوں کو فتنہ و آزمائش میں ڈالنے کے لیے روانہ کرتا ہے، پس ان کارندوں میں سے ابلیس کے ہاں سب سے زیادہ مقرب اور بڑے مرتبے والا وہ ہوتا ہے جو فتنہ انگیزی میں سب سے بڑا ہو۔“