مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1910
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، عَنْ جَابِرٍ ، جَاءَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنَّ لِي جَارِيَةً فَإِنِّي أَعْزِلُ عَنْهَا ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : سَيَأْتِيهَا مَا قُدِّرَ لَهَا ، ثُمَّ أَتَاهُ بَعْدَ ذَلِكَ ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، قَدْ حَمَلَتِ الْجَارِيَةُ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : مَا قَدَّرَ اللهُ مِنْ نَفْسٍ تَخْرُجُ إِلَّا وَهِيَ كَائِنَةٌ .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انصار کا ایک شخص رسول اللہ ﷺ کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوا اور عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! میری ایک لونڈی ہے جس سے میں عزل کرتا ہوں۔“ تو نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جو اس کے مقدر میں لکھ دیا گیا ہے، وہ اسے ضرور پہنچے گا۔“ پھر وہ شخص کچھ عرصہ بعد دوبارہ حاضر ہوا اور عرض کی: ”اے اللہ کے رسول! وہ لونڈی حاملہ ہو گئی ہے۔“ اس پر رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے جس جان کا پیدا ہونا مقدر فرما دیا ہے، وہ یقیناً وجود میں آ کر رہتی ہے۔“