مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1905
وَعَنْ جَابِرٍ ، سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : مَنْ خَافَ أَنْ لَا يَسْتَيْقِظَ آخِرَ اللَّيْلِ فَلْيُوتِرْ أَوَّلَ اللَّيْلِ ، ثُمَّ لْيَرْقُدْ ، وَمَنْ طَمِعَ أَنْ يَسْتَيْقِظَ آخِرَ اللَّيْلِ ، فَلْيُوتِرْ مِنْ آخِرِ اللَّيْلِ ، فَإِنَّ الْقِرَاءَةَ مَحْضُورَةٌ مِنْ آخِرِ اللَّيْلِ ، وَذَلِكَ أَفْضَلُ .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”جس شخص کو یہ اندیشہ ہو کہ وہ رات کے آخری حصے میں بیدار نہیں ہو سکے گا تو اسے چاہیے کہ وہ رات کے ابتدائی حصے میں ہی وتر پڑھ کر سو جائے، اور جسے یہ قوی امید ہو کہ وہ رات کے آخری پہر بیدار ہو جائے گا تو اسے چاہیے کہ وہ رات کے آخری حصے میں وتر ادا کرے کیونکہ رات کے آخری پہر کی قرأت (فرشتوں کی) حاضری کا وقت ہوتا ہے اور یہ عمل زیادہ فضیلت والا ہے۔“