مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1904
وَعَنْ جَابِرٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : إِنَّ الشَّيْطَانَ لَيَحْضُرُ أَحَدَكُمْ عِنْدَ كُلِّ شَيْءٍ ، حَتَّى يَحْضُرَهُ عِنْدَ طَعَامِهِ وَشَرَابِهِ ، فَإِذَا وَقَعَتْ لُقْمَةُ أَحَدِكُمْ فَلْيَرْفَعْهَا ، وَلْيُمِطْ مَا أَصَابَهَا مِنَ الْأَذَى ، ثُمَّ لِيَأْكُلْهَا وَلَا يَدَعْهَا لِلشَّيْطَانِ .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”شیطان تمہارے ہر معاملے میں تمہارے پاس حاضر ہوتا ہے، یہاں تک کہ وہ تمہارے کھانے اور پینے کے وقت بھی موجود ہوتا ہے، لہذا جب تم میں سے کسی کا لقمہ گر جائے تو اسے چاہیے کہ اسے اٹھا لے اور اس پر جو گندگی یا مٹی لگ جائے اسے صاف کر کے اسے کھا لے اور اسے شیطان کے لیے نہ چھوڑے۔“