مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ : رَكِبَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَرَسًا بِالْمَدِينَةِ فَصَرَعَهُ عَلَى جِذْمِ نَخْلَةٍ ، فَانْفَكَّتْ قَدَمُهُ ، فَأَتَيْنَاهُ نَعُودُهُ ، فَوَجَدْنَاهُ فِي مَشْرُبَةٍ لِعَائِشَةَ يُسَبِّحُ جَالِسًا ، فَقُمْنَا خَلْفَهُ فَسَكَتَ عَنَّا ، ثُمَّ أَتَيْنَاهُ مَرَّةً أُخْرَى فَوَجَدْنَاهُ يُصَلِّي الْمَكْتُوبَةَ ، فَقُمْنَا خَلْفَهُ فَأَشَارَ إِلَيْنَا فَقَعَدْنَا ، فَلَمَّا قَضَى الصَّلَاةَ قَالَ : إِذَا صَلَّى الْإِمَامُ جَالِسًا فَصَلُّوا جُلُوسًا ، وَإِذَا صَلَّى قَائِمًا فَصَلُّوا قِيَامًا ، وَلَا تَفْعَلُوا كَمَا يَفْعَلُ أَهْلُ فَارِسَ بِعُظَمَائِهَا .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ مدینہ منورہ میں ایک گھوڑے پر سوار ہوئے تو اس نے آپ کو کھجور کے ایک تنے پر گرا دیا جس سے آپ ﷺ کے پاؤں کی ہڈی اپنے جوڑ سے سرک گئی، ہم آپ کی عیادت کے لیے حاضر ہوئے تو ہم نے آپ کو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے ایک بالا خانے میں بیٹھ کر نفل نماز پڑھتے ہوئے پایا، ہم آپ کے پیچھے (نماز کے لیے) کھڑے ہو گئے تو آپ نے ہمیں کچھ نہ فرمایا، پھر ہم ایک اور موقع پر آپ کے پاس آئے تو آپ کو فرض نماز پڑھاتے ہوئے پایا، ہم آپ کے پیچھے کھڑے ہوئے تو آپ نے ہمیں (بیٹھنے کا) اشارہ کیا اور ہم بیٹھ گئے، جب آپ ﷺ نماز سے فارغ ہوئے تو ارشاد فرمایا: ”جب امام بیٹھ کر نماز پڑھے تو تم بھی بیٹھ کر نماز پڑھو، اور جب وہ کھڑے ہو کر پڑھے تو تم بھی کھڑے ہو کر پڑھو، اور تم ویسا عمل نہ کرو جیسا اہل فارس اپنے بڑوں کے ساتھ کرتے ہیں (کہ وہ بیٹھے ہوتے ہیں اور یہ ان کے سامنے دست بستہ کھڑے رہتے ہیں)“۔“