مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1895
وَعَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : إِنَّ الشَّيْطَانَ إِذَا سَمِعَ النِّدَاءَ بِالصَّلَاةِ ذَهَبَ حَتَّى يَكُونَ مَكَانَ الرَّوْحَاءِ . قَالَ سُلَيْمَانُ : فَسَأَلْتُهُ عَنِ الرَّوْحَاءِ ؟ فَقَالَ : هِيَ مِنَ الْمَدِينَةِ سَبْعَةً وَثَلَاثِينَ مِيلًا .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”بے شک شیطان جب نماز کے لیے دی جانے والی اذان کی آواز سنتا ہے تو وہ (خوف کے مارے) اس قدر دور بھاگ جاتا ہے کہ مقامِ روحاء تک جا پہنچتا ہے“، سلیمان رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے روحاء کے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے بتایا کہ: ”یہ مقام مدینہ منورہ سے سینتیس میل کی مسافت پر واقع ہے“۔