مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ حُمَيْدٍ الْكُوفِيُّ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ يَعْنِي الْقُمِّيَّ ، عَنْ عِيسَى بْنِ جَارِيَةَ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : كَانَ رَجُلٌ يَحْمِلُ الْخَمْرَ مِنْ خَيْبَرَ إِلَى الْمَدِينَةِ فَيَبِيعُهَا مِنَ الْمُسْلِمِينَ ، فَحَمَلَ مِنْهَا بِمَالٍ ، فَقَدِمَ بِهِ الْمَدِينَةَ ، فَلَقِيَهُ رَجُلٌ مِنَ الْمُسْلِمِينَ ، فَقَالَ : يَا فُلَانُ ، إِنَّ الْخَمْرَ قَدْ حُرِّمَتْ ، فَوَضَعَهَا حَيْثُ انْتَهَى عَلَى تَلٍّ وَسَجَّى عَلَيْهَا بِالْأَكْسِيَةِ ، ثُمَّ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، بَلَغَنِي أَنَّ الْخَمْرَ قَدْ حُرِّمَتْ ، قَالَ : أَجَلْ ، قَالَ : إِلَى أَنْ أَرُدَّهَا عَلَى مَنِ ابْتَعْتُهَا مِنْهُ ، قَالَ : لَا يَصْلُحُ رَدُّهَا ، قَالَ : إِلَى أَنْ أُهْدِيَهَا لِمَنْ يُكَافِئُنِي مِنْهَا ، قَالَ : لَا ، قَالَ : إِنَّ فِيهَا مَالًا لِيَتَامَى فِي حِجْرِي ، قَالَ : إِذَا أَتَانَا مَالُ الْبَحْرَيْنِ فَأْتِنَا نُعَوِّضْ أَيْتَامَكَ مِنْ مَالِهِمْ ، ثُمَّ نَادَى بِالْمَدِينَةِ ، قَالَ : فَقَالَ الرَّجُلُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، الْأَوْعِيَةُ نَنْتَفِعُ بِهَا ؟ قَالَ : فَحُلُّوا أَوْكِيَتَهَا ، فَانْصَبَّتْ حَتَّى اسْتَقَرَّتْ فِي بَطْنِ الْوَادِي .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص خیبر سے مدینہ منورہ شراب لایا کرتا تھا اور اسے مسلمانوں کے ہاتھ فروخت کرتا تھا، وہ ایک مرتبہ کافی مالیت کی شراب لے کر آیا اور جب مدینہ پہنچا تو اسے ایک مسلمان ملے اور بتایا کہ: ”اے فلاں! یقیناً شراب حرام کر دی گئی ہے“، چنانچہ اس نے وہ شراب وہیں ایک ٹیلے پر رکھ دی جہاں وہ پہنچا تھا اور اسے چادروں سے ڈھانپ دیا، پھر وہ نبی کریم ﷺ کی بارگاہ میں حاضر ہوا اور عرض گزار ہوا: ”یا رسول اللہ! مجھے یہ خبر پہنچی ہے کہ شراب حرام قرار دے دی گئی ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جی ہاں“، اس نے عرض کی: ”(کیا مجھے اجازت ہے) کہ میں اسے ان لوگوں کو واپس کر دوں جن سے میں نے اسے خریدا ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اسے واپس کرنا بھی جائز نہیں ہے“، اس نے پھر عرض کی: ”کیا میں اسے کسی کو ہدیہ کر دوں جو مجھے اس کا بدلہ (کوئی اور چیز) دے دے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”نہیں“، اس نے عرض کی: ”اس میں ان یتیموں کا مال (سرمایہ) لگا ہوا ہے جو میری کفالت میں ہیں“، آپ ﷺ نے فرمایا: ”جب ہمارے پاس بحرین کا مال آئے گا تو تم ہمارے پاس آنا، ہم تمہارے یتیموں کو ان کے مال کا نعم البدل عطا کر دیں گے“، پھر مدینہ میں (حرمتِ شراب کی) منادی کر دی گئی، اس شخص نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! کیا ہم (ان کی) برتنوں سے نفع حاصل کر سکتے ہیں؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ان کے بندھن کھول دو“، چنانچہ وہ شراب بہا دی گئی یہاں تک کہ وہ وادی کے نشیب میں جا کر ٹھہر گئی۔