مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1883
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعِ بْنِ الْجَرَّاحِ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ يَزِيدَ الْمَكِّيِّ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : كُنَّا فِي سَفَرٍ ، فَصَامَ رَجُلٌ ، فَغُشِيَ عَلَيْهِ ، فَوَقَفَ عَلَيْهِ أَصْحَابُهُ ، فَمَرَّ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، فَقَالُوا : صَامَ ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : لَيْسَ مِنَ الْبِرِّ الصَّوْمُ فِي السَّفَرِ .
ترجمہ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا کہ ”ہم ایک سفر میں موجود تھے کہ ایک شخص نے روزہ رکھ لیا اور اس پر غشی طاری ہو گئی، چنانچہ اس کے ساتھی اس کے گرد جمع ہو گئے، اتنے میں نبی کریم ﷺ کا وہاں سے گزر ہوا تو صحابہ کرام نے عرض کیا کہ اس نے روزہ رکھا ہوا ہے، تب نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: «لَيْسَ مِنَ الْبِرِّ الصَّوْمُ فِي السَّفَرِ» ”حالتِ سفر میں روزہ رکھنا نیکی و بھلائی میں سے نہیں ہے۔““