مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، حَدَّثَنَا قُرَّةُ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : مَنْ يَصْعَدِ الثَّنِيَّةَ ثَنِيَّةَ الْمُرَارِ فَإِنَّهُ يُحَطُّ عَنْهُ مَا حُطَّ عَنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ ، فَكَانَ أَوَّلَ مَنْ صَعِدَهَا خَيْلُنَا خَيْلُ بَنِي الْخَزْرَجِ ، قَالَ : فَتَتَابَعَ النَّاسُ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : كُلُّكُمْ مَغْفُورٌ لَهُ إِلَّا صَاحِبَ الْجَمَلِ الْأَحْمَرِ ، فَقُلْنَا : تَعَالَ يَسْتَغْفِرْ لَكَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، فَقَالَ : وَاللهِ لَأَنْ أَجِدَ ضَالَّتِي أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ يَسْتَغْفِرَ لِي صَاحِبُكُمْ ، وَإِذَا هُوَ رَجُلٌ يَنْشُدُ ضَالَّةً .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: «مَنْ يَصْعَدِ الثَّنِيَّةَ ثَنِيَّةَ الْمُرَارِ فَإِنَّهُ يُحَطُّ عَنْهُ مَا حُطَّ عَنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ» ”جو شخص بھی ثنیہ (پہاڑی راستے) یعنی ثنیہ مرار پر چڑھے گا، تو اس کے گناہ اس طرح مٹا دیے جائیں گے جس طرح بنی اسرائیل کے گناہ مٹائے گئے تھے“، چنانچہ اس گھاٹی پر سب سے پہلے چڑھنے والے ہمارے یعنی بنو خزرج کے گھڑ سوار تھے، پھر باقی لوگ بھی پے در پے اس پر چڑھ گئے، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: «كُلُّكُمْ مَغْفُورٌ لَهُ إِلَّا صَاحِبَ الْجَمَلِ الْأَحْمَرِ» ”تم سب کی مغفرت کر دی گئی ہے سوائے اس سرخ اونٹ والے کے“، سیدنا جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم نے اس شخص سے کہا: آؤ! تاکہ رسول اللہ ﷺ تمہارے لیے دعائے مغفرت فرمائیں، تو اس نے جواب دیا: اللہ کی قسم! مجھے اپنی گمشدہ چیز کا مل جانا اس بات سے زیادہ محبوب ہے کہ تمہارے یہ صاحب میرے لیے مغفرت طلب کریں؛ دراصل وہ شخص اپنی کسی گمشدہ چیز کی تلاش میں سرگرداں تھا۔