مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جابر— جابر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جَابِرٍ باب: جابر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1869
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، حَدَّثَنَا قُرَّةُ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ قَالَ : دَعَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِصَحِيفَةٍ عِنْدَ مَوْتِهِ يَكْتُبُ فِيهَا كِتَابًا لِأُمَّتِهِ قَالَ : لَا يَضِلُّونَ وَلَا يُضَلُّونَ ، فَكَانَ فِي الْبَيْتِ لَغَطٌ ، فَتَكَلَّمَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ ، فَرَفَضَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
ترجمہ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”نبی کریم ﷺ نے اپنی وفات کے وقت ایک کاغذ طلب فرمایا تاکہ اس پر اپنی امت کے لیے ایک ایسی تحریر لکھ دیں جس کے متعلق آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ (اس کے بعد) نہ کبھی خود گمراہ ہوں گے اور نہ ہی انہیں گمراہ کیا جا سکے گا“، لیکن اس دوران گھر میں شور و غل ہوا اور سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے کچھ گفتگو کی، جس پر نبی کریم ﷺ نے اس (لکھنے کے ارادے) کو ترک فرما دیا۔“