❮
❯
حدیث نمبر: 1868
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُعَاذٍ ، قَالَ : ذَكَرَ أَبِي ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ : بَيْنَمَا نَحْنُ مَعَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي السُّوقِ إِذَا امْرَأَةٌ قَدْ أَخَذَتْ بِعِنَانِ دَابَّتِهِ وَهُوَ عَلَى حِمَارٍ ، فَقَالَتْ : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنَّ زَوْجِي لَا يَقْرَبُنِي فَفَرِّقْ بَيْنِي وَبَيْنَهُ ، وَمَرَّ زَوْجُهَا فَدَعَاهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، فَقَالَ : مَا لَكَ وَلَهَا ، جَاءَتْ تَشْكُو مِنْكَ جَفَاءً ، تَشْكُو مِنْكَ أَنَّكَ لَا تَقْرَبُهَا ؟ قَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، وَالَّذِي أَكْرَمَكَ إِنَّ عَهْدِي بِهَا لَهَذِهِ اللَّيْلَةُ ، وَبَكَتِ الْمَرْأَةُ ، فَقَالَتْ : كَذَبَ ، فَرِّقْ بَيْنِي وَبَيْنَهُ ، فَإِنَّهُ مِنْ أَبْغَضِ خَلْقِ اللهِ إِلَيَّ ، فَتَبَسَّمَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ أَخَذَ بِرَأْسِهِ وَرَأْسِهَا فَجَمَعَ بَيْنَهُمَا ، وَقَالَ : اللَّهُمَّ أَدْنِ كُلَّ وَاحِدٍ مِنْ صَاحِبِهِ ، قَالَ جَابِرٌ : فَلَبِثْنَا مَا شَاءَ اللهُ أَنْ نَلْبَثَ ، ثُمَّ مَرَّ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالسُّوقِ ، فَإِذَا نَحْنُ بِامْرَأَةٍ تَحْمِلُ أُدْمًا ، فَلَمَّا رَأَتْهُ طَرَحَتِ الْأُدْمَ ، وَأَقْبَلَتْ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، فَقَالَتْ : يَا رَسُولَ اللهِ ، وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ مَا خَلَقَ اللهُ مِنْ بَشَرٍ أَحَبَّ إِلَيَّ مِنْهُ إِلَّا أَنْتَ .
قَالَ عُبَيْدُ اللهِ : وَلَا أَرَانِي سَمِعْتُهُ مِنْ أَبِي .
ترجمہ

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ بازار میں موجود تھے کہ اچانک ایک خاتون نے آپ ﷺ کی سواری کی لگام تھام لی، جبکہ آپ ﷺ ایک گدھے پر سوار تھے، اس خاتون نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! میرا شوہر میرے قریب نہیں آتا، لہٰذا آپ میرے اور اس کے درمیان جدائی فرما دیں“، اسی دوران اس کا شوہر وہاں سے گزرا تو نبی کریم ﷺ نے اسے بلا لیا اور دریافت فرمایا: ”تمہارا اور اس کا کیا معاملہ ہے؟ یہ تمہاری بے رخی اور اپنے قریب نہ آنے کی شکایت کر رہی ہے؟“، اس نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! اس ذات کی قسم جس نے آپ کو معزز بنایا ہے، میرا تو اس کے ساتھ (تعلق کا) عہد اسی گزشتہ رات کا ہے“، یہ سن کر وہ عورت رونے لگی اور کہنے لگی: ”اس نے جھوٹ بولا ہے، آپ میرے اور اس کے درمیان علیحدگی کر دیں کیونکہ یہ اللہ کی مخلوق میں مجھے سب سے زیادہ ناپسند ہے“، یہ دیکھ کر رسول اللہ ﷺ تبسم فرمانے لگے، پھر آپ ﷺ نے ان دونوں کے سروں کو پکڑ کر ایک دوسرے کے قریب کیا اور دعا فرمائی: «اللَّهُمَّ أَدْنِ كُلَّ وَاحِدٍ مِنْ صَاحِبِهِ» ”اے اللہ! ان میں سے ہر ایک کو اپنے ساتھی کے قریب کر دے“، سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ پھر جتنا عرصہ اللہ نے چاہا ہم ٹھہرے رہے، اس کے بعد ایک بار پھر رسول اللہ ﷺ کا بازار سے گزر ہوا تو ہم نے وہی خاتون دیکھی جو چمڑا اٹھائے ہوئے تھی، جب اس نے آپ ﷺ کو دیکھا تو چمڑا ڈال دیا اور نبی کریم ﷺ کی جانب متوجہ ہو کر عرض کرنے لگی: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ مبعوث فرمایا ہے، اب اللہ کی مخلوق میں آپ کے علاوہ کوئی بشر مجھے ان سے زیادہ محبوب نہیں ہے“۔ عبید اللہ رحمہ اللہ کا بیان ہے کہ میرا خیال ہے کہ میں نے یہ روایت اپنے والد سے نہیں سنی۔

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / مسند جابر / حدیث: 1868
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف . »
«قال سعيد بن محمد السناري: منكر»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 13998، 13999، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3811، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6485، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1863»