❮
❯
حدیث نمبر: 1727
حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، قَالَ : سَمِعْتُ الْبَرَاءَ ، وَسَأَلَهُ رَجُلٌ مِنْ قَيْسٍ ، قَالَ : أَفَرَرْتُمْ عَنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ حُنَيْنٍ ؟ فَقَالَ الْبَرَاءُ : لَكِنَّ رَسُولَ اللهِ لَمْ يَفِرَّ ، كَانَتْ هَوَازِنُ نَاسًا رُمَاةً ، وَإِنَّا لَمَّا حَمَلْنَا عَلَيْهِمْ ، فَأَكْبَبْنَا عَلَى الْغَنَائِمِ ، فَاسْتَقْبَلُونَا بِالسِّهَامِ ، وَلَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى بَغْلَتِهِ الشَّهْبَاءِ ، وَإِنَّ أَبَا سُفْيَانَ بْنَ الْحَارِثِ آخِذٌ بِلِجَامِهَا ، وَهُوَ يَقُولُ :
أَنَا النَّبِيُّ لَا كَذِبْ أَنَا ابْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبْ .
ترجمہ

سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان سے قبیلہ قیس کے ایک شخص نے دریافت کیا کہ کیا تم سب حنین کے دن رسول اللہ ﷺ کے پاس سے بھاگ گئے تھے؟ تو سیدنا براء رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”لیکن رسول اللہ ﷺ ثابت قدم رہے اور آپ ﷺ نے ہرگز پیٹھ نہیں پھیری، ہوا یہ تھا کہ ہوازن قبیلے کے لوگ ماہر تیر انداز تھے، چنانچہ جب ہم نے ان پر حملہ کیا تو وہ پیچھے ہٹ گئے اور ہم مالِ غنیمت سمیٹنے میں لگ گئے، تب انہوں نے اچانک ہم پر تیروں کی بارش کر دی، میں نے خود رسول اللہ ﷺ کو ملاحظہ کیا کہ آپ ﷺ اپنے سفید خچر پر سوار تھے اور سیدنا ابوسفیان بن حارث رضی اللہ عنہ نے آپ ﷺ کے خچر کی لگام تھام رکھی تھی، اس وقت آپ ﷺ بلند آواز سے یہ فرما رہے تھے: «أَنَا النَّبِيُّ لَا كَذِبْ، أَنَا ابْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ» ”میں برحق نبی ہوں یہ جھوٹ نہیں ہے، میں عبدالمطلب کا بیٹا ہوں۔“ “

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / مسند البراء بن عازب / حدیث: 1727
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح . »
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 2709، 2719، 2772، 2877، 4061، 4062، 4063، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1776، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1688، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2658، وأخرجه مسند أحمد برقم: 18007، وأخرجه فتح الباري برقم: 2709، 2877، 4061، 5794، 6356، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2591، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1721»