مسند أبي يعلى الموصلي
مسند البراء بن عازب— البراء بن عازب کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ باب: البراء بن عازب کی مرویات کا بیان۔
وَبِإِسْنَادِهِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، أَنَّهُ سَمِعَ الْبَرَاءَ يَقُولُ فِي هَذِهِ الْآيَةِ: " {لَا يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ} [النساء: 95]، {وَالْمُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ} [النساء: 95]، قَالَ: فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم زَيْدًا، فَجَاءَ بِكَتِفٍ، قَالَ: فَشَكَا ابْنُ أُمِّ مَكْتُومٍ ضَرَارَتَهُ فَنَزَلَتْ {لَا يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ غَيْرُ أُولِي الضَّرَرِ} [النساء: 95]
"،سیدنا براء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے اس آیت ﴿لَا يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ﴾ اور ﴿وَالْمُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ﴾ کے بارے میں بیان کیا کہ ”رسول اللہ ﷺ نے سیدنا زید رضی اللہ عنہ کو (وحی لکھنے کا) حکم دیا، تو وہ (لکھنے کے لیے) کندھے کی ہڈی لے آئے، اسی دوران سیدنا ابن ام مکتوم رضی اللہ عنہ نے اپنی معذوری کی شکایت پیش کی تو (اس پر) یہ آیت نازل ہوئی: ﴿لَا يَسْتَوِي الْقَاعِدُونَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ غَيْرُ أُولِي الضَّرَرِ﴾ یعنی ”اہلِ ایمان میں سے وہ لوگ جو (بغیر کسی شرعی عذر کے) گھروں میں بیٹھے رہتے ہیں اور وہ جو اللہ کی راہ میں جہاد کرتے ہیں، برابر نہیں ہو سکتے، سوائے ان کے جو معذور ہوں“۔“