مسند أبي يعلى الموصلي
مسند البراء بن عازب— البراء بن عازب کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ باب: البراء بن عازب کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1724
وَبِهِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، أَنَّهُ سَمِعَ الْبَرَاءَ بْنَ عَازِبٍ يَقُولُ: «اسْتُصْغِرْتُ يَوْمَ بَدْرٍ أَنَا وَابْنُ عُمَرَ، وَكَانَتِ الْمُهَاجِرُونَ نَيِّفًا عَلَى السِّتِّينَ، وَالْأَنْصَارُ نَيِّفًا عَلَى الْمِئَتَيْنِ وَأَرْبَعِينَ»ترجمہ
ابو اسحاق رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”غزوہ بدر کے دن مجھے اور سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کو کم عمری کی بنا پر (جنگ میں شرکت کے لیے) چھوٹا قرار دیا گیا تھا، اور اس وقت مہاجرین کی تعداد ساٹھ سے کچھ زائد تھی جبکہ انصار کی تعداد دو سو چالیس سے کچھ اوپر تھی۔“