مسند أبي يعلى الموصلي
مسند البراء بن عازب— البراء بن عازب کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ باب: البراء بن عازب کی مرویات کا بیان۔
وَبِإِسْنَادِهِ ، قَالَ : سَمِعْتُ الْبَرَاءَ ، قَالَ : كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَنْقُلُ التُّرَابَ ، وَلَقَدْ وَارَى التُّرَابُ بَطْنَهُ وَهُوَ يَقُولُ :
اللَّهُمَّ لَوْلَا أَنْتَ مَا اهْتَدَيْنَا وَلَا تَصَدَّقْنَا وَلَا صَلَّيْنَا فَأَنْزِلَنْ سَكِينَةً عَلَيْنَا وَثَبِّتِ الْأَقْدَامَ إِنْ لَاقَيْنَا إِنَّ الْأُلَى قَدْ بَغَوْا عَلَيْنَا
وَرُبَّمَا قَالَ :
إِنَّ الْمَلَا قَدْ أَبَوْا عَلَيْنَا إِذَا أَرَادُوا فِتْنَةً أَبَيْنَا
يَرْفَعُ بِهَا صَوْتَهُ .
سیدنا براء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ (غزوۂ خندق کے موقع پر) مٹی اٹھا کر منتقل فرما رہے تھے اور مٹی کی کثرت کی وجہ سے آپ ﷺ کے شکمِ مبارک کی رنگت چھپ گئی تھی، اس دوران آپ ﷺ (رجز کے طور پر) یہ کلمات فرما رہے تھے: «اللَّهُمَّ لَوْلَا أَنْتَ مَا اهْتَدَيْنَا وَلَا تَصَدَّقْنَا وَلَا صَلَّيْنَا، فَأَنْزِلَنْ سَكِينَةً عَلَيْنَا وَثَبِّتِ الْأَقْدَامَ إِنْ لَاقَيْنَا إِنَّ الْأُلَى قَدْ بَغَوْا عَلَيْنَا» ”اے اللہ! اگر تیری توفیق شاملِ حال نہ ہوتی تو ہم ہدایت نہ پاتے، نہ صدقہ و خیرات کرتے اور نہ ہی نماز پڑھتے، پس تو ہم پر اطمینان و سکون نازل فرما اور جب ہمارا دشمن سے مقابلہ ہو تو ہمیں ثابت قدم رکھ، یقیناً ان لوگوں نے ہم پر زیادتی کی ہے“ اور بسا اوقات آپ ﷺ یوں فرماتے: «إِنَّ الْمَلَا قَدْ أَبَوْا عَلَيْنَا إِذَا أَرَادُوا فِتْنَةً أَبَيْنَا» ”بے شک ان سرداروں نے ہمارے خلاف سرکشی اختیار کی ہے، جب بھی وہ کسی فتنے کا ارادہ کرتے ہیں تو ہم اسے ماننے سے انکار کر دیتے ہیں“، اور آپ ﷺ ان اشعار کو پڑھتے ہوئے اپنی آواز مبارک بلند فرماتے تھے۔