مسند أبي يعلى الموصلي
مسند البراء بن عازب— البراء بن عازب کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ باب: البراء بن عازب کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1717
وَبِإِسْنَادِهِ ، عَنِ الْبَرَاءِ ، قَالَ : مَرَّ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِقَوْمٍ جُلُوسٍ فِي الطَّرِيقِ ، فَقَالَ : إِنْ كُنْتُمْ لَا بُدَّ فَاعِلِينَ فَاهْدُوا السَّبِيلَ ، وَرُدُّوا السَّلَامَ ، وَأَعِينُوا الْمَظْلُومَ .
ترجمہ
سیدنا براء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کا گزر کچھ ایسے لوگوں کے پاس سے ہوا جو راستے میں بیٹھے ہوئے تھے، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اگر تم نے (وہاں) ضرور ہی بیٹھنا ہے تو راستے کی رہنمائی کرو، سلام کا جواب دو اور مظلوم کی مدد کرو۔“