مسند أبي يعلى الموصلي
مسند البراء بن عازب— البراء بن عازب کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ باب: البراء بن عازب کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1676
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَهْمٍ الْأَنْطَاكِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ الْفَزَارِيُّ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ الشَّيْبَانِيِّ ، أَنَّهُ حَدَّثَهُ مُحَارِبُ بْنُ دِثَارٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَبْدَ اللهِ بْنَ يَزِيدَ ، يَقُولُ عَلَى الْمِنْبَرِ : حَدَّثَنَا الْبَرَاءُ بْنُ عَازِبٍ أَنَّهُمْ كَانُوا يُصَلُّونَ مَعَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، فَإِذَا رَكَعَ رَكَعُوا ، وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ ، فَقَالَ : سَمِعَ اللهُ لِمَنْ حَمِدَهُ ، لَمْ نَزَلْ قِيَامًا حَتَّى نَرَاهُ قَدْ وَضَعَ .
ترجمہ
سیدنا عبد اللہ بن یزید رضی اللہ عنہ نے منبر پر بیان کیا کہ ہمیں سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ نے حدیث بیان کی کہ ”صحابہ کرام رسول اللہ ﷺ کے ساتھ نماز پڑھا کرتے تھے، پس جب آپ ﷺ رکوع کرتے تو وہ بھی رکوع کرتے، اور جب آپ ﷺ رکوع سے اپنا سرِ مبارک اٹھاتے اور «سَمِعَ اللَّهُ لِمَنْ حَمِدَهُ» ”اللہ نے اس کی پکار سن لی جس نے اس کی تعریف کی“ کہتے، تو ہم مسلسل قیام کی حالت میں رہتے یہاں تک کہ ہم دیکھ لیتے کہ آپ ﷺ نے سجدے کے لیے اپنی پیشانی زمین پر رکھ دی ہے۔“