مسند أبي يعلى الموصلي
مسند البراء بن عازب— البراء بن عازب کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ باب: البراء بن عازب کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1675
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ دِينَارٍ ، حَدَّثَنَا مُصْعَبُ بْنُ سَلَّامٍ ، عَنْ حَمْزَةَ بْنِ حَبِيبٍ الزَّيَّاتِ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ السَّبِيعِيِّ ، عَنِ الْبَرَاءِ ، قَالَ : خَطَبَنَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَتَّى أَسْمَعَ الْعَوَاتِقَ فِي بُيُوتِهَا ، أَوْ قَالَ : فِي خُدُورِهَا ، فَقَالَ : يَا مَعْشَرَ مَنْ آمَنَ بِلِسَانِهِ ، لَا تَغْتَابُوا الْمُسْلِمِينَ وَلَا تَتَّبِعُوا عَوْرَاتِهِمْ ، فَإِنَّهُ مَنْ تَتَبَّعَ عَوْرَةَ أَخِيهِ تَتَبَّعَ اللهُ عَوْرَتَهُ ، وَمَنْ تَتَبَّعِ اللهُ عَوْرَتَهُ يَفْضَحْهُ فِي جَوْفِ بَيْتِهِ .
ترجمہ
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں خطبہ ارشاد فرمایا یہاں تک کہ آپ کی آواز مبارک گھروں میں موجود پردہ نشین دوشیزاؤں تک جا پہنچی، یا فرمایا کہ ”ان کے حجلوں تک“، پھر آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اے وہ گروہ جو (صرف) اپنی زبان سے ایمان لائے ہو! مسلمانوں کی غیبت نہ کیا کرو اور نہ ہی ان کے پوشیدہ عیوب کی ٹوہ میں رہا کرو، کیونکہ جو شخص اپنے بھائی کے عیب تلاش کرنے کے پیچھے پڑتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے عیب کے درپے ہوجاتا ہے، اور جس کے عیب کے پیچھے اللہ تعالیٰ پڑ جائے تو وہ اسے اس کے گھر کے اندر بھی ذلیل و رسوا کر دیتا ہے۔“