مسند أبي يعلى الموصلي
مسند البراء بن عازب— البراء بن عازب کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ باب: البراء بن عازب کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1677
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنِ الْعَوَّامِ ، أَخْبَرَنِي عَزْرَةُ بْنُ الْحَارِثِ الشَّيْبَانِيُّ ، عَنِ الْبَرَاءِ ، قَالَ : كُنَّا إِذَا صَلَّيْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَرَفَعْنَا رُءُوسَنَا مِنَ الرُّكُوعِ ، قُمْنَا صُفُوفًا حَتَّى يَسْجُدَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، فَإِذَا سَجَدَ تَبِعْنَاهُ .
ترجمہ
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”جب ہم رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ نماز ادا کرتے اور ہم رکوع سے اپنے سر اٹھاتے تو ہم اپنی صفوں میں (سیدھے) کھڑے رہتے یہاں تک کہ نبی کریم ﷺ سجدہ فرما لیتے، پھر جب آپ ﷺ سجدہ کر لیتے تو ہم بھی (سجدے میں) آپ ﷺ کی پیروی کرتے تھے۔“