مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عمار بن ياسر— عمار بن یاسر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ باب: عمار بن یاسر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1613
حَدَّثَنَا الْقَوَارِيرِيُّ ، حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، عَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ ، أَنَّ عَمَّارًا ، أُتِيَ بِشَرْبَةٍ مِنْ لَبَنٍ ، فَضَحِكَ ، فَقِيلَ لَهُ : مَا يُضْحِكُكَ ؟ قَالَ : إِنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، قَالَ : إِنَّ آخِرَ شَرَابٍ تَشْرَبُهُ لَبَنٌ حِينَ تَمُوتُ .
ترجمہ
ابوالبختری رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں دودھ کا ایک مشروب پیش کیا گیا تو وہ ہنس پڑے، ان سے دریافت کیا گیا کہ آپ کس بات پر ہنسے؟ تو انہوں نے فرمایا کہ بے شک نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا تھا: ”تمہاری زندگی کا آخری مشروب جو تم پیو گے، وہ تمہاری موت کے وقت دودھ ہو گا۔“