مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عمار بن ياسر— عمار بن یاسر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ باب: عمار بن یاسر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1614
حَدَّثَنَا الْقَوَارِيرِيُّ ، حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ الْمَاجِشُونِ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ ، عَنْ مَوْلَاةٍ لِعَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ ، قَالَتِ : اشْتَكَى عَمَّارٌ شَكْوَى ثَقُلَ مِنْهَا فَغُشِيَ عَلَيْهِ ، فَأَفَاقَ وَنَحْنُ نَبْكِي حَوْلَهُ ، فَقَالَ : مَا يُبْكِيكُمْ ؟ أَتَخْشَوْنَ أَنِّي أَمُوتُ عَلَى فِرَاشِي ؟ أَخْبَرَنِي حَبِيبِي - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ تَقْتُلُنِي الْفِئَةُ الْبَاغِيَةُ ، وَأَنَّ آخِرَ زَادِي مَذْقَةٌ مِنْ لَبَنٍ .
ترجمہ
سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کی ایک آزاد کردہ خادمہ (رحمہا اللہ) سے روایت ہے کہ سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ ایک مرتبہ اس قدر سخت بیمار ہوئے کہ ان کی طبیعت بوجھل ہو گئی اور ان پر غشی طاری ہو گئی، پھر جب انہیں ہوش آیا اور ہم ان کے گرد بیٹھے رو رہے تھے تو آپ رضی اللہ عنہ نے دریافت فرمایا: ”تم لوگ کیوں رو رہے ہو؟ کیا تمہیں یہ اندیشہ ہے کہ میں اپنے بستر پر وفات پا جاؤں گا؟ حالانکہ میرے محبوب ﷺ نے مجھے یہ خبر دی تھی کہ ”مجھے ایک باغی گروہ شہید کرے گا اور میرا آخری توشہ دودھ کا ایک گھونٹ ہو گا“۔“