مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عمار بن ياسر— عمار بن یاسر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ باب: عمار بن یاسر کی مرویات کا بیان۔
قُرِئَ عَلَى بِشْرِ بْنِ الْوَلِيدِ وَأَنَا حَاضِرٌ ، حَدَّثَنَا أَبُو يُوسُفَ ، عَنْ أَبِي حَنِيفَةَ ، عَنْ مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ ، عَنِ ابْنِ الْحَوْتَكِيَّةِ ، عَنْ عُمَرَ : أَنَّ رَجُلًا سَأَلَهُ عَنْ أَكْلِ الْأَرْنَبِ ؟ فَقَالَ : ادْعُ لِيَ عَمَّارًا ، فَجَاءَ عَمَّارٌ ، فَقَالَ : حَدِّثْنَا حَدِيثَ الْأَرْنَبِ يَوْمَ كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي مَوْضِعِ كَذَا وَكَذَا .
فَقَالَ عَمَّارٌ : أَهْدَى أَعْرَابِيٌّ لِرَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَرْنَبًا ، فَأَمَرَ الْقَوْمَ أَنْ يَأْكُلُوا ، فَقَالَ أَعْرَابِيٌّ : إِنِّي رَأَيْتُ دَمًا ، فَقَالَ : لَيْسَ بِشَيْءٍ ، ثُمَّ قَالَ : ادْنُ فَكُلْ ، فَقَالَ : إِنِّي صَائِمٌ ، فَقَالَ : صَوْمُ مَاذَا ؟ قَالَ : أَصُومُ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ ، قَالَ : فَهَلَّا جَعَلْتَهَا الْبِيضَ ؟ .
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے ان سے خرگوش کھانے کے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا: ”میرے پاس عمار کو بلاؤ“، پس جب سیدنا عمار رضی اللہ عنہ تشریف لائے تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”ہمیں خرگوش والا وہ واقعہ سنائیے جب ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ فلاں فلاں مقام پر موجود تھے“، اس پر سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ایک دیہاتی نے رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں ایک خرگوش بطور ہدیہ پیش کیا تو آپ ﷺ نے لوگوں کو اسے کھانے کا حکم دیا، ایک دیہاتی نے عرض کیا: میں نے اسے خون آتے دیکھا ہے، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اس میں کوئی حرج نہیں“، پھر فرمایا: ”قریب آ جاؤ اور کھاؤ“، اس نے عرض کیا: میں روزے سے ہوں، آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”کون سے روزے؟“، اس نے جواب دیا کہ میں ہر ماہ تین دن روزے رکھتا ہوں، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم نے انہیں ایامِ بیض (چاند کی تیرہ، چودہ اور پندرہ تاریخ) کے روزے کیوں نہ بنا لیا؟“۔