مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عمار بن ياسر— عمار بن یاسر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ باب: عمار بن یاسر کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا الْقَوَارِيرِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ ، عَنْ أَبِي مَالِكٍ ، وَعَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى ، عَنْ أَبِيهِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى ، قَالَ : كُنَّا عِنْدَ عُمَرَ فَأَتَاهُ رَجُلٌ ، فَقَالَ : يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ ، إِنَّمَا نَمْكُثُ الشَّهْرَ وَالشَّهْرَيْنِ لَا نَجِدُ الْمَاءَ ، فَقَالَ عُمَرُ : أَمَّا أَنَا فَلَمْ أَكُنْ أُصَلِّي حَتَّى أَجِدَ الْمَاءَ ، فَقَالَ عَمَّارٌ : يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ ، تَذْكُرُ إِذْ كُنَّا بِمَكَانِ كَذَا وَكَذَا ، وَنَحْنُ نَرْعَى الْإِبِلَ ، فَتَذَاكَرْنَا أَنَّا أَجْنَبْنَا ، قَالَ : قَالَ : نَعَمْ ، فَإِنِّي تَمَرَّغْتُ بِالتُّرَابِ ، فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَدَّثْتُهُ ، فَضَحِكَ ، وَقَالَ : إِذْ كَانَ الصَّعِيدُ لَكَافِيَكَ ، وَضَرَبَ بِكَفَّيْهِ الْأَرْضَ ، ثُمَّ نَفَخَ فِيهِمَا ، ثُمَّ مَسَحَ وَجْهَهُ وَبَعْضَ ذِرَاعَيْهِ ، فَقَالَ : اتَّقِ اللهَ يَا عَمَّارُ ، فَقَالَ : يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ ، إِنْ شِئْتَ لَمْ أَذْكُرْهُ مَا حَيِيتُ ، فَقَالَ : لَا ، وَلَكِنْ نُوَلِّيكَ مِنْ ذَلِكَ مَا تَوَلَّيْتَ .
سیدنا عبدالرحمن بن ابزی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر تھے کہ ایک شخص نے آ کر عرض کی: ”اے امیر المومنین! بسا اوقات ہم ایک ایک دو دو ماہ تک قیام کرتے ہیں اور ہمیں پانی میسر نہیں آتا (تو ایسی صورت میں کیا کریں؟)“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”جہاں تک میرا تعلق ہے تو جب تک مجھے پانی نہ ملتا میں نماز نہ پڑھتا۔“ اس پر سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے عرض کی: ”اے امیر المومنین! کیا آپ کو یاد ہے جب ہم فلاں فلاں جگہ اونٹ چرا رہے تھے اور ہمیں جنابت لاحق ہو گئی تھی؟“ انہوں نے فرمایا: ”ہاں۔“ سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے کہا: ”تو (نماز کے لیے) میں مٹی میں اچھی طرح لوٹ پوٹ ہوا، پھر میں نبی کریم ﷺ کی بارگاہ میں حاضر ہوا اور آپ کو اس کی خبر دی تو آپ ﷺ مسکرا دیے اور ارشاد فرمایا: «إِذْ كَانَ الصَّعِيدُ لَكَافِيكَ» ”پاک مٹی تمہارے لیے کافی تھی“، پھر آپ ﷺ نے اپنی دونوں ہتھیلیاں زمین پر ماریں، ان میں پھونک ماری اور اپنے چہرے اور کلائیوں کے کچھ حصے کا مسح فرمایا۔“ یہ سن کر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اے عمار! اللہ سے ڈرو۔“ انہوں نے عرض کی: ”اے امیر المومنین! اگر آپ چاہیں تو میں اپنی زندگی بھر یہ واقعہ بیان نہیں کروں گا۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”نہیں (ایسا نہیں ہے)، بلکہ جس ذمہ داری کا بوجھ آپ نے اٹھایا ہے وہ ہم آپ ہی کے سپرد کرتے ہیں۔“