مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عمار بن ياسر— عمار بن یاسر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ باب: عمار بن یاسر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1605
حَدَّثَنَا الْقَوَارِيرِيُّ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ ، عَنْ نَاجِيَةَ بْنِ كَعْبٍ ، أَنَّ عَمَّارًا ، قَالَ لِعُمَرَ : تَذْكُرُ حَيْثُ كُنْتُ أَنَا وَأَنْتَ فِي الْإِبِلِ ، فَأَصَابَتْنِي جَنَابَةٌ ، فَتَمَعَّكْتُ تَمَعُّكَ الدَّابَّةِ ، فَلَقِيتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ ، فَقَالَ : إِنَّمَا كَانَ يَكْفِيكَ مِنْ ذَلِكَ التَّيَمُّمُ .
ترجمہ
ناجیہ بن کعب رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے (مخاطب ہو کر) کہا: ”کیا آپ کو یاد ہے جب میں اور آپ اونٹوں کے ریوڑ میں تھے اور مجھے جنابت لاحق ہوگئی تھی، تو میں (مٹی میں) اس طرح لوٹ پوٹ ہوا جیسے کوئی جانور لوٹ پوٹ ہوتا ہے، پھر جب میں نبی کریم ﷺ سے ملا اور آپ کے سامنے اس کا تذکرہ کیا تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تمہارے لیے اس صورت میں بس تیمم ہی کافی تھا“۔“