مسند أبي يعلى الموصلي
مسند وابصة بن معبد— وابصہ بن معبد کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ وَابِصَةَ بْنِ مَعْبَدٍ باب: وابصہ بن معبد کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1590
قَالَ عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ النَّاقِدُ : حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ الْخُزَاعِيُّ ، أَنَّ جَعْفَرَ بْنَ بُرْقَانَ حَدَّثَهُمْ فِي هَذَا الْحَدِيثِ ، أَنَّ سَالِمَ بْنَ وَابِصَةَ ، صَلَّى بِهِمْ بِالرَّقَّةِ وَذَكَرَ حَدِيثَ وَابِصَةَ هَذَا ، وَقَالَ وَابِصَةُ : نُشْهِدُ عَلَيْكُمْ كَمَا أَشْهَدَ عَلَيْنَا ، فَأَوْعَيْتُمْ وَنَحْنُ نُبَلِّغُكُمْ .
ترجمہ
سالم بن وابصہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے مقامِ رِقہ میں لوگوں کو نماز پڑھائی اور سیدنا وابصہ رضی اللہ عنہ کی یہی حدیث ذکر کی، اور سیدنا وابصہ رضی اللہ عنہ نے (اپنے مخاطبین سے) فرمایا: ”ہم تم پر ویسے ہی گواہ بنتے ہیں جیسے ہمیں گواہ بنایا گیا تھا، پس تمہیں یہ علم و فہم عطا کر دیا گیا ہے اور اب ہم یہ پیغام تم تک پہنچا رہے ہیں۔“