مسند أبي يعلى الموصلي
مسند وابصة بن معبد— وابصہ بن معبد کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ وَابِصَةَ بْنِ مَعْبَدٍ باب: وابصہ بن معبد کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا عَمْرٌو النَّاقِدُ ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ الْكِلَابِيُّ الرَّقِّيُّ ، حَدَّثَنَا أَصْبُغُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ بُرْقَانَ ، عَنْ شَدَّادٍ مَوْلَى عِيَاضٍ ، عَنْ وَابِصَةَ ، قَالَ أَبُو عُثْمَانَ عَمْرٌو : يَعْنِي ابْنَ مَعْبَدٍ إِنْ شَاءَ اللهُ ، أَنَّهُ كَانَ يَقُومُ فِي النَّاسِ يَوْمَ الْأَضْحَى ، أَوْ يَوْمَ الْفِطْرِ ، فَيَقُولُ : إِنِّي شَهِدْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ ، وَهُوَ يَقُولُ : أَيُّ يَوْمٍ هَذَا ؟ قَالَ النَّاسُ : يَوْمَ النَّحْرِ ، قَالَ : فَأَيُّ شَهْرٍ هَذَا ؟ ثُمَّ قَالَ : أَيُّ بَلَدٍ هَذَا ؟ قَالُوا : هَذِهِ الْبَلْدَةُ ، قَالَ : فَإِنَّ دِمَاءَكُمْ وَأَمْوَالَكُمْ وَأَعْرَاضَكُمْ حَرَامٌ عَلَيْكُمْ ، كَحُرْمَةِ يَوْمِكُمْ هَذَا ، فِي شَهْرِكُمْ هَذَا ، فِي بَلَدِكُمْ هَذَا إِلَى يَوْمِ تَلْقَوْنَهُ ، ثُمَّ قَالَ : اللَّهُمَّ هَلْ بَلَّغْتُ ؟ يُبَلِّغُ الشَّاهِدُ الْغَائِبَ .
قَالَ وَابِصَةُ : نُشْهِدُ عَلَيْكُمْ كَمَا أَشْهَدَ عَلَيْنَا .
سیدنا وابصة بن معبد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ عید الاضحی یا عید الفطر کے دن لوگوں میں کھڑے ہو کر بیان کرتے تھے کہ میں حجۃ الوداع کے موقع پر رسول اللہ ﷺ کے پاس موجود تھا جب آپ ﷺ دریافت فرما رہے تھے: ”یہ کون سا دن ہے؟“ لوگوں نے عرض کیا کہ یہ قربانی کا دن ہے، آپ ﷺ نے پوچھا: ”یہ کون سا مہینہ ہے؟“ پھر دریافت فرمایا: ”یہ کون سا شہر ہے؟“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا کہ یہ (مقدس) شہر ہے، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بلاشبہ تمہارے خون، تمہارے مال اور تمہاری آبروئیں تم پر اسی طرح حرام (اور قابلِ احترام) ہیں جس طرح تمہارے اس شہر اور تمہارے اس مہینے میں تمہارے آج کے اس دن کی حرمت ہے، اس دن تک جب تم اپنے رب سے ملو گے“، پھر آپ ﷺ نے بارگاہِ الہی میں عرض کیا: «اللَّهُمَّ هَلْ بَلَّغْتُ؟» ”اے اللہ! کیا میں نے (تیرا پیغام) پہنچا دیا؟“ (مزید فرمایا:) ”جو یہاں موجود ہے وہ اس تک (یہ بات) پہنچا دے جو یہاں موجود نہیں ہے“، سیدنا وابصہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: (اے لوگو!) ہم تم پر (حق کی تبلیغ کے) اسی طرح گواہ ہیں جیسے رسول اللہ ﷺ نے ہمیں گواہ بنایا تھا۔