مسند أبي يعلى الموصلي
مسند ثابت بن قیس الأنصاری— ثابت بن قیس انصاری کی روایت کا بیان۔
مُسْنَدُ ثابت بن قیس الأنصاری باب: ثابت بن قیس انصاری کی روایت کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو عَلِيٍّ أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْمَوْصِلِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو فَضَالَةَ فَرَجُ بْنُ فَضَالَةَ ، عَنْ عَبْدِ الْخَبِيرِ بْنِ قَيْسِ بْنِ ثَابِتِ بْنِ شَمَّاسٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ : قُتِلَ يَوْمَ قُرَيْظَةَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ يُدْعَى خَلَّادًا ، فَقِيلَ لِأُمِّهِ : يَا أُمَّ خَلَّادٍ ، قُتِلَ خَلَّادٌ ، فَجَاءَتْ وَهِيَ مُتَنَقِّبَةٌ ، فَقِيلَ لَهَا : قُتِلَ خَلَّادٌ ، وَتَجِيئِينَنَا مُتَنَقِّبَةً ؟ قَالَتْ : إِنْ رُزِئْتُ خَلَّادًا ، فَلَا أُرْزَأُ حَيَائِي ، فَذَكَرُوا ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، فَقَالَ : أَمَا إِنَّ لَهُ أَجْرَ شَهِيدَيْنِ ، قِيلَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، وَبِمَ ؟ قَالَ : لِأَنَّ أَهْلَ الْكِتَابِ قَتَلُوهُ .
سیدنا ثابت بن قیس بن شماس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ غزوہ بنو قریظہ کے دن انصار کا ایک شخص شہید ہوا جسے خلاد کہا جاتا تھا، ان کی والدہ سے کہا گیا: ”اے ام خلاد! خلاد شہید ہو گیا ہے“، وہ نقاب اوڑھ کر تشریف لائیں تو ان سے کہا گیا: ”خلاد شہید ہو گیا ہے اور آپ اس (غم کی) حالت میں بھی نقاب لگا کر آئی ہیں؟“ انہوں نے جواب دیا: ”اگر میں خلاد کی وجہ سے صدمے سے دوچار ہوئی ہوں تو میں اپنی حیا کے ضیاع کا صدمہ نہیں اٹھانا چاہتی“، پھر لوگوں نے اس بات کا تذکرہ نبی کریم ﷺ سے کیا تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”یقیناً اس کے لیے دو شہیدوں کا اجر ہے“، عرض کیا گیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! وہ کس وجہ سے؟“ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اس لیے کہ اسے اہل کتاب نے قتل کیا ہے“۔