مسند أبي يعلى الموصلي
مسند سعد مولى أبي بكر— سعد مولیٰ ابی بکر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ سَعْدٍ مَوْلَى أَبِي بَكْرٍ باب: سعد مولیٰ ابی بکر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ سَعْدٍ مَوْلَى أَبِي بَكْرٍ
حَدَّثَنَا أَبُو مُوسَى مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ سَعْدٍ مَوْلَى أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، قَالَ لِأَبِي بَكْرٍ ، وَكَانَ سَعْدٌ مَمْلُوكًا لَهُ ، وَكَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تُعْجِبُهُ خِدْمَتُهُ ، قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : أَعْتِقْ سَعْدًا ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : يَا رَسُولَ اللهِ ، مَا لَنَا هَاهُنَا غَيْرُهُ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : أَعْتِقْ سَعْدًا ، أَتَتْكَ الرِّجَالُ ، أَتَتْكَ الرِّجَالُ .
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے غلام سیدنا سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے فرمایا، اور سیدنا سعد رضی اللہ عنہ اس وقت ان کے مملوک تھے اور رسول اللہ ﷺ کو ان کی خدمت گزاری بے حد پسند تھی، آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: «أَعْتِقْ سَعْدًا» ”سعد کو آزاد کر دو“، اس پر سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! یہاں ان کے سوا ہمارا کوئی اور (خادم) نہیں ہے، تو رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: «أَعْتِقْ سَعْدًا، أَتَتْكَ الرِّجَالُ، أَتَتْكَ الرِّجَالُ» ”سعد کو آزاد کر دو، تمہارے پاس (خدمت کے لیے) اور لوگ آ جائیں گے، تمہارے پاس اور لوگ آ جائیں گے۔“