مسند أبي يعلى الموصلي
مسند سعد مولى أبي بكر— سعد مولیٰ ابی بکر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ سَعْدٍ مَوْلَى أَبِي بَكْرٍ باب: سعد مولیٰ ابی بکر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1574
حَدَّثَنَا أَبُو مُوسَى ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ سَعْدٍ ، قَالَ : قَرَّبْتُ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَمْرًا ، فَجَعَلُوا يَقْرِنُونَ ، فَنَهَى رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْقِرَانِ .
ترجمہ
سیدنا سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کی خدمتِ اقدس میں کچھ کھجوریں پیش کیں، تو لوگ (ایک کے بجائے) دو دو کھجوریں ملا کر کھانے لگے، جس پر رسول اللہ ﷺ نے ’قران‘ یعنی (اپنے ساتھیوں کی اجازت کے بغیر) ایک ساتھ دو دو کھجوریں ملا کر کھانے سے منع فرما دیا۔“