مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أبي هبيرة الأنصاري— ابو ہبیرہ الانصاری کی روایت کا بیان۔
مُسْنَدُ أَبِي هُبَيْرَةَ الْأَنْصَارِيِّ باب: ابو ہبیرہ الانصاری کی روایت کا بیان۔
حدیث نمبر: 1572
مُسْنَدُ أَبِي هُبَيْرَةَ الْأَنْصَارِيِّ
1 - ( 1572 1572 ) - حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنَا مَخْرَمَةُ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ نَافِعٍ ، قَالَ : رَآنِي أَبُو هُبَيْرَةَ الْأَنْصَارِيُّ صَاحِبُ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَنَا أُصَلِّي الضُّحَى حِينَ طَلَعَتِ الشَّمْسُ ، فَعَابَ ذَلِكَ عَلَيَّ ، وَنَهَانِي ، ثُمَّ قَالَ : إِنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : لَا تُصَلُّوا حَتَّى تَرْتَفِعَ الشَّمْسُ ، فَإِنَّهَا إِنَّمَا تَطْلُعُ فِي قَرْنِ شَيْطَانٍ .
ترجمہ
سعید بن نافع رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے صحابی سیدنا ابو ہبیرہ انصاری رضی اللہ عنہ نے مجھے دیکھا کہ میں عین طلوعِ آفتاب کے وقت نمازِ چاشت پڑھ رہا ہوں، تو انہوں نے اس پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور مجھے اس سے منع کر دیا، پھر انہوں نے بتایا کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے: «لَا تُصَلُّوا حَتَّى تَرْتَفِعَ الشَّمْسُ، فَإِنَّهَا إِنَّمَا تَطْلُعُ فِي قَرْنِ شَيْطَانٍ» ”تم (طلوع کے وقت) نماز نہ پڑھو یہاں تک کہ سورج بلند ہو جائے، کیونکہ وہ یقیناً شیطان کے دو سینگوں کے درمیان طلوع ہوتا ہے“۔