❮
❯
حدیث نمبر: 1562
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ حَمَّادٍ الْكُوفِيُّ ، حَدَّثَنَا مُسْهِرُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ سَلْعٍ ، أَخْبَرَنِي أَبِي ، قَالَ : قُلْتُ لِعَبْدِ خَيْرٍ : كَمْ أَتَى عَلَيْكَ ؟ قَالَ : عِشْرُونَ وَمِائَةُ سَنَةٍ ، قُلْتُ : هَلْ تَذْكُرُ مِنْ أَمْرِ الْجَاهِلِيَّةِ شَيْئًا ؟ قَالَ : نَعَمْ ، كُنَّا بِبِلَادِ الْيَمَنِ ، فَجَاءَنَا كِتَابُ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَدْعُو النَّاسَ إِلَى خَيْرٍ وَاسِعٍ ، فَكَانَ أَبِي مِمَّنْ خَرَجَ وَأَنَا غُلَامٌ ، فَلَمَّا رَجَعَ أَبِي قَالَ لِأُمِّي : مُرِي بِهَذِهِ الْقِدْرِ فَلْتُرَقْ لِلْكِلَابِ ، فَإِنَّا قَدْ أَسْلَمْنَا ، فَأَسْلِمِي .
ترجمہ

عبد خیر رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ (عبدالملک بن سلع نے) ان سے دریافت کیا کہ آپ کی عمر کتنی ہو چکی ہے؟ انہوں نے جواب دیا: ”ایک سو بیس سال“، میں نے پوچھا: کیا آپ کو زمانہ جاہلیت کی کوئی بات یاد ہے؟ انہوں نے کہا: ”جی ہاں، ہم سرزمینِ یمن میں تھے کہ ہمارے پاس رسول اللہ ﷺ کا مکتوبِ گرامی موصول ہوا جس میں آپ ﷺ لوگوں کو خیرِ کثیر کی طرف دعوت دے رہے تھے، میرے والد ان لوگوں میں شامل تھے جو (اس دعوت کی قبولیت کے لیے) روانہ ہوئے جبکہ میں اس وقت بچہ تھا، پھر جب میرے والد واپس تشریف لائے تو انہوں نے میری والدہ سے فرمایا: ”اس ہنڈیا کے بارے میں حکم دو کہ اسے کتوں کے لیے بہا دیا جائے، کیونکہ ہم اسلام قبول کر چکے ہیں لہٰذا تم بھی اسلام قبول کر لو۔““

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / مسند أبي جمعة / حدیث: 1562
تخریج حدیث «قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 974، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 4087، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 118، 412، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1559»