مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن سرجس— عبداللہ بن سرجس کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَرْجِسَ باب: عبداللہ بن سرجس کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ السَّامِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ، حَدَّثَنَا عَاصِمٌ الْأَحْوَلُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَرْجِسَ، قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم، وَأَكَلْتُ مَعَهُ خُبْزًا وَلَحْمًا أَوْ قَالَ: ثَرِيدًا، فَقُلْتُ: غَفَرَ اللَّهُ لَكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: «وَلَكَ» قُلْتُ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَرْجِسَ، اسْتَغْفَرَ لَكَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم؟ قَالَ: نَعَمْ، وَلَكَ، وَتَلَا هَذِهِ الْآيَةَ {اسْتَغْفِرْ لِذَنْبِكَ وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ} [محمد: 19] قَالَ: ثُمَّ دُرْتُ حَتَّى صِرْتُ خَلْفَهُ فَرَأَيْتُ خَاتَمَ النُّبُوَّةِ، عِنْدَ نُغْضِ كَتِفِهِ الْيُسْرَى جُمْعًا عَلَيْهِ خِيلَانٌسیدنا عبد اللہ بن سرجس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا: ”میں نے رسول اللہ ﷺ کی زیارت کی اور آپ ﷺ کے ہمراہ روٹی اور گوشت (یا انہوں نے کہا کہ ثرید) کھایا، تو میں نے عرض کیا: «غَفَرَ اللَّهُ لَكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ» ”اے اللہ کے رسول! اللہ آپ کی مغفرت فرمائے“، آپ ﷺ نے جواباً ارشاد فرمایا: «وَلَكَ» ”اور تمہاری بھی“۔“ عاصم الاحول رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا عبد اللہ بن سرجس رضی اللہ عنہ سے پوچھا: ”کیا رسول اللہ ﷺ نے آپ کے لیے مغفرت کی دعا فرمائی تھی؟“ تو انہوں نے جواب دیا: ”جی ہاں، اور تمہارے لیے بھی“، اور پھر انہوں نے یہ آیتِ مبارکہ تلاوت فرمائی: ﴿وَاسْتَغْفِرْ لِذَنْبِكَ وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ﴾۔ سیدنا عبد اللہ بن سرجس رضی اللہ عنہ مزید فرماتے ہیں: ”پھر میں گھوم کر آپ ﷺ کی پشتِ مبارک کی طرف گیا تو میں نے آپ ﷺ کے بائیں کندھے کی ہڈی کے پاس مہرِ نبوت دیکھی جو بند مٹھی کی مانند (ابھری ہوئی) تھی اور اس پر تلوں کے نشانات تھے۔“