مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أبي جمعة— ابو جمعہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَبِي جُمُعَةَ باب: ابو جمعہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1560
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ الْمَكِّيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ، مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ، عَنْ أَبِي خَلَفٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَوْفٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا جُمُعَةَ جُنْبُذَ بْنَ سَبْعٍ، يَقُولُ: قَاتَلْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم أَوَّلَ النَّهَارِ كَافِرًا، وَقَاتَلْتُ مَعَهُ آخِرَ النَّهَارِ مُسْلِمًا، وَكُنَّا ثَلَاثَةَ رِجَالٍ وَسَبْعَ نِسْوَةٍ، وَفِينَا أُنْزِلَتْ {لَوْلَا رِجَالٌ مُؤْمِنُونَ وَنِسَاءٌ مُؤْمِنَاتٌ} [الفتح: 25] " الْآيَةَترجمہ
سیدنا ابو جمعہ جنبذ بن سبع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ فرماتے ہیں: ”میں نے دن کے ابتدائی حصے میں کفر کی حالت میں رسول اللہ ﷺ کے خلاف جنگ کی اور پھر اسی دن کے آخری حصے میں بحیثیتِ مسلمان آپ ﷺ کے ہمراہ ہو کر قتال کیا، ہم (اس وقت) تین مرد اور سات عورتیں تھے اور ہمارے ہی بارے میں یہ آیت نازل ہوئی: ﴿لَوْلَا رِجَالٌ مُؤْمِنُونَ وَنِسَاءٌ مُؤْمِنَاتٌ﴾ ”اگر ایسے بہت سے مومن مرد اور مومن عورتیں نہ ہوتیں“ (مکمل آیت تک)۔“