مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أبي جمعة— ابو جمعہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَبِي جُمُعَةَ باب: ابو جمعہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1559
مُسْنَدُ أَبِي جُمُعَةَ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْغَفَّارِ بْنُ عَبْدِ اللهِ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُطَارِدٍ الْبَصْرِيُّ ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ ، عَنْ أَسِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ صَالِحِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنْ أَبِي جُمُعَةَ ، قَالَ : تَغَدَّيْتُ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، وَمَعَنَا أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْجَرَّاحِ ، فَقَالَ لَهُ أَبُو عُبَيْدَةَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، أَحَدٌ خَيْرٌ مِنَّا ؟ أَسْلَمْنَا مَعَكَ ، وَجَاهَدْنَا مَعَكَ ، قَالَ : نَعَمْ ، قَوْمٌ يَكُونُونَ مِنْ بَعْدِي يُؤْمِنُونَ بِي ، وَلَمْ يَرَوْنِي .
ترجمہ
سیدنا ابو جمعہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان فرمایا کہ ”میں نے نبی اکرم ﷺ کے ہمراہ دوپہر کا کھانا کھایا اور ہمارے ساتھ سیدنا ابو عبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ بھی موجود تھے، تو سیدنا ابو عبیدہ رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا کہ اے اللہ کے رسول! کیا کوئی ایسا بھی ہے جو ہم سے بہتر ہو؟ حالانکہ ہم آپ کے ساتھ اسلام لائے اور آپ کی رفاقت میں جہاد کیا، تو رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”ہاں، وہ لوگ جو میرے بعد ہوں گے، وہ مجھ پر ایمان لائیں گے حالانکہ انہوں نے مجھے دیکھا نہیں ہو گا۔““