مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أهشام بن عامر— ہشام بن عامر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أهِشَامِ بْنِ عَامِر باب: ہشام بن عامر کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ ، عَنْ رَهْطٍ مِنْهُمْ : أَبُو الدَّهْمَاءِ ، وَأَبُو قَتَادَةَ ، قَالَ : كُنَّا نَمُرُّ عَلَى هِشَامٍ ، نَأْتِي عِمْرَانَ بْنَ حُصَيْنٍ ، فَقَالَ ذَاتَ يَوْمٍ : إِنَّكُمْ لَتَتَجَاوَزُونَنِي إِلَى رِجَالٍ مَا كَانُوا بِأَخَصَّ لِرَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنِّي ، وَلَا أَعْلَمَ بِحَدِيثِهِ مِنِّي ، سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : مَا بَيْنَ خَلْقِ آدَمَ إِلَى قِيَامِ السَّاعَةِ خَلْقٌ أَكْبَرُ مِنَ الدَّجَّالِ .
سیدنا ہشام بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے (اور ابودہماء رحمہ اللہ و ابوقتادہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ہم سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہونے کے لیے ان کے پاس سے گزرا کرتے تھے) تو ایک دن انہوں نے فرمایا: ”تم لوگ مجھے چھوڑ کر ان حضرات کی طرف آگے بڑھ جاتے ہو حالانکہ وہ رسول اللہ ﷺ کی معیت میں مجھ سے زیادہ مخصوص نہ تھے اور نہ ہی وہ آپ ﷺ کی احادیث کا مجھ سے زیادہ علم رکھتے تھے؛ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: «مَا بَيْنَ خَلْقِ آدَمَ إِلَى قِيَامِ السَّاعَةِ خَلْقٌ أَكْبَرُ مِنَ الدَّجَّالِ» ”تخلیقِ آدم سے لے کر قیامِ قیامت تک دجال سے بڑھ کر کوئی (فتنہ یا) مخلوق نہیں ہے۔““