مسند أبي يعلى الموصلي
عبد الله بن الحارث بن جزء الزبيدي— عبداللہ بن الحارث بن جزء الزبیدی کی مرویات کا بیان۔
عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْحَارِثِ بْنِ جَزْءٍ الزُّبَيْدِيُّ باب: عبداللہ بن الحارث بن جزء الزبیدی کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1541
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ ، حَدَّثَنَا الْمُفَضَّلُ بْنُ فَضَالَةَ ، عَنِ ابْنِ لَهِيعَةَ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ زِيَادٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ جَزْءٍ ، قَالَ : أَكَلْنَا مَعَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمًا شِوَاءً وَنَحْنُ فِي الْمَسْجِدِ أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ ، فَلَمْ نَزِدْ عَلَى أَنْ مَسَحْنَا أَيْدِيَنَا بِالْحَصَاةِ .
ترجمہ
سیدنا عبد اللہ بن جزء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”ہم نے ایک روز رسول اللہ ﷺ کے ہمراہ مسجد میں بھنا ہوا گوشت کھایا، پھر جب نماز کی اقامت کہی گئی تو ہم نے اپنے ہاتھوں کو محض کنکریوں سے پونچھ لینے پر ہی اکتفا کیا اور اس سے بڑھ کر کچھ نہ کیا۔“