❮
❯
حدیث نمبر: 1540
عَبْدُ اللهِ بْنُ الْحَارِثِ بْنِ جَزْءٍ الزُّبَيْدِيِّ
1 - ( 1540 1540 ) - حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي عَمْرٌو ، أَنَّ سُلَيْمَانَ بْنَ زِيَادٍ الْحَضْرَمِيَّ حَدَّثَهُ ، أَنَّ عَبْدَ اللهِ بْنَ الْحَارِثِ بْنِ جَزْءٍ الزُّبَيْدِيِّ حَدَّثَهُ ، أَنَّهُ مَرَّ وَصَاحِبٌ لَهُ بِأُمِّ أَيْمَنَ ، وَفِتْيَةٌ مِنْ قُرَيْشٍ قَدْ حَلُّوا أُزُرَهُمْ ، فَجَعَلُوهَا مَخَارِيقَ يَجْتَلِدُونَ بِهَا وَهُمْ عُرَاةٌ ، قَالَ عَبْدُ اللهِ : فَلَمَّا مَرَرْنَا بِهِمْ ، قَالُوا : إِنَّ هَؤُلَاءِ قِسِّيسُونَ فَدَعُوهُمْ ، ثُمَّ إِنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَرَجَ عَلَيْهِمْ فَلَمَّا أَبْصَرُوهُ تَبَدَّدُوا ، فَرَجَعَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مُغْضَبًا حَتَّى دَخَلَ ، وَكُنْتُ وَرَاءَ الْحُجْرَةِ ، فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ : سُبْحَانَ اللهِ ، لَا مِنَ اللهِ اسْتَحْيَوْا ، وَلَا مِنْ رَسُولِهِ اسْتَتَرُوا ، وَأُمُّ أَيْمَنَ عِنْدَهُ ، تَقُولُ : اسْتَغْفِرْ لَهُمْ يَا رَسُولَ اللهِ ، قَالَ عَبْدُ اللهِ : فَبِأَبِي مَا اسْتَغْفَرَ لَهُمْ .
ترجمہ

سیدنا عبد اللہ بن حارث بن جزء زبیدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ اور ان کے ایک ساتھی سیدہ امِ ایمن رضی اللہ عنہا کے پاس سے گزرے، وہاں قریش کے کچھ نوجوان موجود تھے جنہوں نے اپنے تہبند کھول کر انہیں کوڑوں کی طرح لپیٹ رکھا تھا اور وہ برہنہ حالت میں ان کے ساتھ ایک دوسرے کو مار رہے تھے، سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب ہم ان کے پاس سے گزرے تو وہ (ہمارا تمسخر اڑاتے ہوئے) کہنے لگے: ”یہ تو بڑے پارسا اور عبادت گزار لوگ ہیں، انہیں جانے دو“، پھر رسول اللہ ﷺ ان کی طرف تشریف لائے تو آپ ﷺ کو دیکھتے ہی وہ سب ادھر ادھر بھاگ گئے، رسول اللہ ﷺ انتہائی غصے کی حالت میں واپس لوٹ آئے یہاں تک کہ اپنے حجرے میں داخل ہو گئے، میں حجرہ مبارک کے پیچھے موجود تھا تو میں نے آپ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: «سُبْحَانَ اللَّهِ، لَا مِنَ اللَّهِ اسْتَحْيَوْا، وَلَا مِنْ رَسُولِهِ اسْتَتَرُوا» ”اللہ کی ذات پاک ہے! نہ انہوں نے اللہ سے حیا کی اور نہ ہی اللہ کے رسول سے پردہ کیا“، اس وقت سیدہ امِ ایمن رضی اللہ عنہا آپ ﷺ کے پاس موجود تھیں اور عرض کر رہی تھیں کہ اے اللہ کے رسول ﷺ! ان کے لیے دعائے مغفرت فرما دیں، سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میرے والد آپ ﷺ پر قربان ہوں! آپ ﷺ نے ان کے لیے مغفرت کی دعا نہیں فرمائی۔

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / عبد الله بن الحارث بن جزء الزبيدي / حدیث: 1540
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح . »
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه أحمد وولده [4/ 191]، والبيهقى في "الشعب" [6/ رقم 7763]، والطبرانى والبزار كما في "مجمع الزوائد" [8/ 60]، وإبراهيم الحربى كما في "الإصابة" [1/ 170، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1537»