مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جندب بن عبد الله البجلي— جندب بن عبداللہ البجلی کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جُنْدُبِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْبَجَلِيِّ باب: جندب بن عبداللہ البجلی کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو مُوسَى، حَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ أَبِي عَمَّارٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، وَعَنْ حَمَّادٍ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ جُنْدُبِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ: " لَقِيَ آدَمُ مُوسَى فَقَالَ مُوسَى: أَنْتَ آدَمُ الَّذِي خَلَقَكَ اللَّهُ بِيَدِهِ، وَأَسْكَنَكَ جَنَّتَهُ، وَأَسْجَدَ لَكَ مَلَائِكَتَهُ، فَعَلْتَ مَا فَعَلْتَ، فَأَخْرَجْتَ ذُرِّيَّتَكَ مِنَ الْجَنَّةِ، قَالَ آدَمُ: يَا مُوسَى، أَنْتَ الَّذِي اصْطَفَاكَ اللَّهُ بِرِسَالَتِهِ، وَكَلَّمَكَ، وَقَرَّبَكَ نَجِيًّا، قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: فَأَنَا أَقْدَمُ أَمِ الذِّكْرُ؟ قَالَ: الذِّكْرُ "، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم: «فَحَجَّ آدَمُ مُوسَى، فَحَجَّ آدَمُ مُوسَى»سیدنا ابوہریرہ اور سیدنا جندب بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”سیدنا آدم کی ملاقات سیدنا موسیٰ (علیہما السلام) سے ہوئی، تو سیدنا موسیٰ نے کہا: کیا آپ وہی آدم ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے اپنے دستِ قدرت سے پیدا کیا، اپنی جنت میں آباد کیا اور اپنے فرشتوں سے آپ کو سجدہ کروایا؟ پھر آپ نے وہ عمل کیا جو کیا (یعنی لغزش کی) جس کے سبب آپ نے اپنی اولاد کو جنت سے نکلوا دیا؟ سیدنا آدم نے جواب دیا: اے موسیٰ! کیا آپ وہی ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے اپنی رسالت کے لیے منتخب فرمایا، آپ سے کلام فرمایا اور آپ کو سرگوشی کے لیے اپنا قرب ﴿وَقَرَّبْنَاهُ نَجِيًّا﴾ عطا فرمایا؟ انہوں نے کہا: جی ہاں۔ آدم علیہ السلام نے پوچھا: تو کیا میں (پیدائش میں) پہلے ہوں یا (تقدیر کا) وہ لکھا ہوا (ذکر) پہلے تھا؟ انہوں نے کہا: وہ لکھا ہوا پہلے تھا۔“ تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”پس آدم، موسیٰ پر غالب آگئے، پس آدم، موسیٰ پر غالب آگئے۔“