مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جندب بن عبد الله البجلي— جندب بن عبداللہ البجلی کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جُنْدُبِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْبَجَلِيِّ باب: جندب بن عبداللہ البجلی کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو مُوسَى ، حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، قَالَ : سَمِعْتُ الْحَسَنَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا جُنْدُبُ بْنُ عَبْدِ اللهِ ، فِي هَذَا الْمَسْجِدِ ، فَمَا نَسِينَا مِنْهُ حَدِيثًا وَلَا نَخْشَى أَنْ يَكُونَ كَذَبَ عَلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : خَرَجَ بِرَجُلٍ خُرَّاجٌ مِمَّنْ كَانَ قَبْلَكُمْ ، فَجَزِعَ مِنْهُ ، فَأَخَذَ سِكِّينًا ، فَجَزَّ بِهَا يَدَهُ ، فَمَا رَقَأَ عَنْهُ الدَّمُ حَتَّى مَاتَ ، قَالَ اللهُ تَعَالَى : عَبْدِي بَادَرَنِي بِنَفْسِهِ حَرَّمْتُ عَلَيْهِ الْجَنَّةَ .
قَالَ أَبُو مُوسَى : قَالَ وَهْبٌ : الْقَدَرِيَّةُ يَحْتَجُّونَ بِهَذَا الْحَدِيثِ ، وَلَيْسَ لَهُمْ فِيهِ حُجَّةٌ .
سیدنا جندب بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، حسن رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے ہمیں اسی مسجد میں یہ حدیث بیان کی اور ہم ان کی بیان کردہ کوئی بات نہیں بھولے اور نہ ہی ہمیں یہ اندیشہ ہے کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ پر (معاذ اللہ) جھوٹ باندھا ہوگا، آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم سے پہلے لوگوں میں سے ایک شخص کو ایک پھوڑا نکل آیا تو وہ اس کی تکلیف سے گھبرا گیا، پس اس نے چھری لی اور اپنا ہاتھ چاک کر دیا، پھر اس کا خون نہیں رکا یہاں تک کہ وہ فوت ہو گیا، تو اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: میرے بندے نے اپنی جان کے معاملے میں مجھ پر سبقت کی، اس لیے میں نے اس پر جنت حرام کر دی ہے“۔ ابو موسیٰ رحمہ اللہ نے بیان کیا کہ وہب رحمہ اللہ کا قول ہے کہ فرقہ قدریہ اس حدیث سے (اپنے باطل نظریات کے لیے) استدلال کرتے ہیں حالانکہ اس میں ان کے لیے کوئی حجت اور دلیل نہیں ہے۔