مسند أبي يعلى الموصلي
مسند جندب بن عبد الله البجلي— جندب بن عبداللہ البجلی کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ جُنْدُبِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْبَجَلِيِّ باب: جندب بن عبداللہ البجلی کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1529
حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ حَاتِمِ بْنِ وَرْدَانَ ، حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبِي يُحَدِّثُ ، عَنْ أَبِي عِمْرَانَ الْجَوْنِيِّ ، عَنْ جُنْدُبِ بْنِ عَبْدِ اللهِ الْبَجَلِيِّ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : قَالَ رَجُلٌ : وَاللهِ لَا يَغْفِرُ اللهُ لِفُلَانٍ ، فَقَالَ اللهُ : مَنْ ذَا الَّذِي يَتَأَلَّى عَلَيَّ أَنْ لَا أَغْفِرَ لِفُلَانٍ ؟ فَإِنَّنِي قَدْ غَفَرْتُ لِفُلَانٍ ، وَأَحْبَطْتُ عَمَلَكَ .
ترجمہ
سیدنا جندب بن عبد اللہ البجلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”ایک شخص نے کہا: اللہ کی قسم! اللہ تعالیٰ فلاں شخص کی مغفرت نہیں فرمائے گا، تو اللہ عزوجل نے ارشاد فرمایا: وہ کون ہے جو میری ذات پر قسم کھا کر یہ دعویٰ کرتا ہے کہ میں فلاں کو نہیں بخشوں گا؟ تو سن لو! میں نے یقیناً اس شخص کو بخش دیا ہے اور تیرے اپنے عمل کو ضائع کر دیا ہے۔“