مسند أبي يعلى الموصلي
مسند سعد بن الأطول— سعد بن الاطول کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ سَعْدِ بْنِ الْأَطْوَلِ باب: سعد بن الاطول کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا ابْنُ عَبْدِ اللهِ بْنُ بَدْرِ بْنِ وَاصِلِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ سَعْدِ بْنِ الْأَطْوَلِ ، قَالَ : حَدَّثَنِي أَبِي عَبْدُ اللهِ بْنُ بَدْرِ بْنِ وَاصِلِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ سَعْدِ بْنِ الْأَطْوَلِ ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ سَعْدِ بْنِ الْأَطْوَلِ ، قَالَ : كَانَ عَبْدُ اللهِ بْنُ سَعْدٍ يَخْرُجُ إِلَى أَصْحَابِهِ بِتُسْتَرَ يَزُورُهُمْ ، فَيُقِيمُ يَوْمَ دُخُولِهِ ، وَالثَّانِي ، وَيَخْرُجُ فِي الثَّالِثِ ، فَيَقُولُونَ لَهُ : لَوْ أَقَمْتَ ، فَيَقُولُ : سَمِعْتُ أَبِي ، يَقُولُ : نَهَانِي رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، أَوْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَنْهَى عَنِ التِّنَاءَةِ ، فَمَنْ أَقَامَ بِبَلَدِ الْخَرَاجِ فَقَدْ تَنَأَ ، فَأَنَا أَكْرَهُ أَنْ أُقِيمَ .
سیدنا سعد بن الاطول رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان کے صاحبزادے عبد اللہ بن سعد رحمہ اللہ اپنے احباب سے ملاقات کے لیے مقامِ تستر جایا کرتے تھے، وہ وہاں اپنے پہنچنے کے دن اور دوسرے دن قیام فرماتے اور تیسرے دن روانہ ہو جاتے، جب لوگ ان سے مزید قیام کی درخواست کرتے تو وہ فرماتے کہ میں نے اپنے والد کو یہ کہتے ہوئے سنا ہے کہ مجھے رسول اللہ ﷺ نے منع فرمایا، یا یہ کہ میں نے خود رسول اللہ ﷺ کو سنا کہ آپ ﷺ «يَنْهَى عَنِ التَّنَاءَةِ» ”مستقل سکونت اختیار کرنے سے منع فرماتے تھے، اور جو شخص خراجی زمین میں رہائش اختیار کر لے اس نے تناءۃ (یعنی دنیا میں مگن ہو کر مستقل قیام) کا راستہ اپنایا، لہٰذا میں وہاں قیام کرنے کو ناپسند کرتا ہوں۔“