مسند أبي يعلى الموصلي
مسند سعد بن الأطول— سعد بن الاطول کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ سَعْدِ بْنِ الْأَطْوَلِ باب: سعد بن الاطول کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا ابْنُ عَبْدِ اللهِ بْنُ بَدْرٍ ، حَدَّثَنِي عَبَّادُ بْنُ مُوسَى الْقُرَشِيُّ ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ أَبِي جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ الْأَطْوَلِ ، أَنَّ أَبَاهُ مَاتَ ، وَتَرَكَ ثَلَاثَمِائَةِ دِرْهَمٍ وَعِيَالًا ، وَدَيْنًا ، فَأَرَدْتُ أَنْ أُنْفِقَ عَلَى عِيَالِهِ ، فَقَالَ لِيَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : إِنَّ أَبَاكَ مَحْبُوسٌ بِدَيْنِهِ ، فَاقْضِ عَنْهُ ، قُلْتُ : بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللهِ ، قَدْ قَضَيْتُ عَنْهُ مَا خَلَا امْرَأَةً ادَّعَتْ دِينَارَيْنِ ، وَلَيْسَ لَهَا بَيِّنَةٌ ، قَالَ : أَعْطِهَا فَإِنَّهَا صَادِقَةٌ ، فَأَعْطَيْتُهَا .
سیدنا سعد بن اطول رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان کے والد وفات پا گئے اور انہوں نے ترکے میں تین سو درہم، اہل و عیال اور کچھ قرض چھوڑا، وہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے ارادہ کیا کہ وہ رقم ان کے اہل و عیال پر خرچ کر دوں، تو نبی کریم ﷺ نے مجھ سے ارشاد فرمایا: «إِنَّ أَبَاكَ مَحْبُوسٌ بِدَيْنِهِ فَاقْضِ عَنْهُ» ”یقیناً تمہارے والد اپنے قرض کی وجہ سے (جنت سے) روک دیے گئے ہیں، لہٰذا ان کی جانب سے قرض ادا کر دو۔“ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول ﷺ! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، میں نے ایک عورت کے سوا ان کا سارا قرض ادا کر دیا ہے جو دو دینار کا دعویٰ کرتی ہے مگر اس کے پاس کوئی گواہ یا ثبوت نہیں ہے، آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: «أَعْطِهَا فَإِنَّهَا صَادِقَةٌ» ”اسے وہ رقم دے دو کیونکہ وہ سچی ہے“، چنانچہ میں نے وہ رقم اسے ادا کر دی۔