مسند أبي يعلى الموصلي
مسند سعد بن الأطول— سعد بن الاطول کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ سَعْدِ بْنِ الْأَطْوَلِ باب: سعد بن الاطول کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ سَعْدِ بْنِ الْأَطْوَلِ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ أَبُو جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ الْأَطْوَلِ ، أَنَّ رَجُلًا مَاتَ وَتَرَكَ ثَلَاثَمِائَةِ دِرْهَمٍ وَعِيَالًا ، قَالَ : فَأَرَدْتُ أَنْ أُنْفِقَهَا عَلَى عِيَالِهِ ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : إِنَّ أَخَاكَ مَحْبُوسٌ بِدَيْنِهِ ، فَاقْضِ عَنْهُ ، فَقَضَى عَنْهُ ، فَقَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، قَدْ قَضَيْتُ عَنْهُ إِلَّا امْرَأَةً ادَّعَتْ دِينَارَيْنِ ، وَلَيْسَ لَهَا بَيِّنَةٌ ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : أَعْطِهَا فَإِنَّهَا صَادِقَةٌ .
سیدنا سعد بن اطول رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص فوت ہو گیا اور اس نے وراثت میں تین سو درہم اور اہل و عیال چھوڑے، انہوں نے (سعد بن اطول رضی اللہ عنہ نے) کہا کہ میں نے ارادہ کیا کہ یہ رقم اس کے اہل و عیال کی کفالت پر خرچ کر دوں تو نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: «إِنَّ أَخَاكَ مَحْبُوسٌ بِدِينِهِ فَاقْضِ عَنْهُ» ”تمہارا بھائی اپنے قرض کی وجہ سے (جنت سے) رکا ہوا ہے، لہٰذا اس کی جانب سے قرض کی ادائیگی کرو“، چنانچہ انہوں نے اس کی طرف سے قرض چکا دیا، پھر بارگاہِ رسالت میں عرض کی: اے اللہ کے رسول ﷺ! میں نے اس کی طرف سے تمام واجبات ادا کر دیے ہیں سوائے ایک عورت کے جس نے دو دینار کا دعویٰ کیا ہے جبکہ اس کے پاس کوئی گواہ نہیں ہے، تو نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: «أَعْطِهَا فَإِنَّهَا صَادِقَةٌ» ”اسے وہ رقم دے دو کیونکہ وہ سچی ہے“۔