مسند أبي يعلى الموصلي
مسند معاذ بن أنس— معاذ بن انس کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ باب: معاذ بن انس کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 1497
حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، حَدَّثَنَا سَعِيدٌ ، حَدَّثَنِي أَبُو مَرْحُومٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ مُعَاذِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : مَنْ كَظَمَ غَيْظًا وَهُوَ قَادِرٌ عَلَى أَنْ يُنْفِذَهُ ، دَعَاهُ اللهُ عَلَى رُءُوسِ الْأَشْهَادِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ ، فَيُخَيِّرُهُ فِي أَيِّ الْحُورِ شَاءَ .
ترجمہ
سہل بن معاذ رحمہ اللہ اپنے والد سیدنا معاذ بن انس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس شخص نے اپنے غصے کو ضبط کیا حالانکہ وہ اسے نافذ کرنے (یعنی غصہ نکالنے) کی پوری قدرت رکھتا تھا، تو اللہ سبحانہ و تعالیٰ اسے قیامت کے دن تمام مخلوق کے سامنے پکارے گا یہاں تک کہ اسے اختیار دے گا کہ وہ حورِ عین میں سے جسے چاہے اپنے لیے منتخب کر لے۔“